Advertisement

ہیڈلائن

کالمز / بلاگ

ایلون مسک کا چار سالوں میں انسان کو مریخ پر پہچانے جبکہ 15 سالوں میں 10 لاکھ انسان مستقل طور پر وہاں آباد کرنے کا منصوبہ

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگلے چار سالوں میں انسان کو مریخ پر پہنچا دیا جائے گا، اور ان کے مطابق اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں۔
“سب سے ضروری بات یہ ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو مریخ پر ایک independent شہر تعمیر کیا جائے،”
مسک نے اس ہفتے سینیٹر ٹیڈ کروز اور بین فرگوسن کے ساتھ ورڈکٹ ود ٹیڈ کروز پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے بعد صرف 15 سال اور درکار ہوں گے تاکہ مریخ کو ایک ایسی جگہ میں بدلا جا سکے جہاں 10 لاکھ لوگ مستقل طور پر رہ سکیں۔
ان کے الفاظ میں، “مجھے لگتا ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ 20 سال میں ممکن ہو سکتا ہے۔”
مسک کہتے ہیں کہ ؛
“سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم جتنی جلدی ممکن ہو مریخ پر ایک independent شہر بنائیں۔ اصل حد وہ ہوگی جب یہ شہر اس قابل ہو جائے کہ زمین سے سپلائی خلائی جہازوں کے بغیر بھی ترقی کر سکے، خوشحال ہو سکے، اور بڑھ سکے۔”
“اگر زمین پر کچھ ہو جاتا ہے، تو یہ ضروری نہیں کہ تیسری عالمی جنگ ہو، زندگی کسی دھماکے یا دھیرے دھیرے زوال کے ساتھ ختم ہو سکتی ہے۔ لہٰذا، مریخ کو خودکفیل بننے کی ضرورت ہے اور وہ زمین سے آنے والی سپلائی کے بغیر خود کو بڑھانے کے قابل ہونا چاہیے۔ یہی وہ اہم حد ہے جس کے بعد تہذیب کے زندہ رہنے کا امکان کہیں زیادہ و جاتا ہے۔”
“ہم اس وقت زمین پر صنعت کے ایک بڑے اہرام کے اوپر کھڑے ہیں۔ یہ سب مختلف معدنیات کے وسیع پیمانے پر کان کنی سے شروع ہوتا ہے، جو کئی مراحل سے گزر کر بہتر بنائے جاتے ہیں۔ ہم خوراک اگاتے ہیں، درخت اگاتے ہیں، درختوں سے چیزیں بناتے ہیں، یہ سب کچھ مریخ پر بھی بنانا ہوگا۔”
لیکن مریخ ایک ایلین انسان دشمن ماحول رکھتا ہے۔ گرمیوں میں خط استوا کے قریب کسی گرم دن درجہ حرارت صفر ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے، لیکن مجموعی طور پر وہاں بہت سردی ہوتی ہے۔”
کیا انسانوں کی آبادیاں ایک دن مریخ سے سیارہ زمین کو دیکھ پائیں گی جو ان کا آبائی گھر تھا؟
کیا آپ سمجھتے ہیں ایلون مسک اپنے اس مشن میں کامیاب رہے گا ؟؟

یہ بھی پڑھیں:  ایٹمی بجلی کیا ہے؟ مکمل تفصیل

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

spot_imgspot_img