اڑنگ کیل وادی نیلم کیل کا خوبصورت گاوں جو سطح سمندر سے 8379 فٹ بلند ہے یہ خوبصورت گاوں کیل سے جنوب کی جانب 2 کلومیٹر ایک پہاڑی ٹیلے کو عبور کرنے کے بعد سرسبز میدان کی صورت نظر اتا ہے اس کی خوبصورتی کی کوئی مثال نہیں اس کی خاص بات یہکہ اس کی چاروں جانب گھنا جنگل جبکہ جنوب کی جانب بلند پہاڑ ہے جس پر سے گلیشر بہ کر اس گاوں کے پیچھلے کنارے تک اتا ہے
گاوں میں پہنچنے کیلے اپکو کیل سے کیبل کارجوکہ 1 کلومیٹر سے زائد لمبی ہے پر بیٹھنا پڑتا ہے جو أپکو کافی قریب تک پہنچا دیتی ہے اس بے بعد تیز چلنے والوں کیلے 20 منٹ جبکہ اہستہ چلنے والوں کیلے 30 منٹ کی پیدل مسافت کے بعد گاوں میں پہنچ جاتے ہیں .
اڑنگ کیل کیلئے مظفرآباد سے ایک ہی راستہ ہے۔ کل سفر تقریبا 141 کلومیٹر پر محیط ہے۔
مظفرآباد سے اٹھمقام، 78 جکلومیٹر پختہ سڑک۔ وقت صرف 2 گھنٹے۔
اٹھمقام سے شاردہ، 45 کلومیٹر پختہ سڑک ہے وقت 1.5 گھنٹے۔
شاردہ سے کیل، 18 کلومیٹر کی پختہ راستہ ہے۔ سفر کا وقت 1 گھنٹے
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں
اپنی کہانی بھیجیں
اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

