حُرّیت کی روح سے تھا آشنا مقبول بٹ
وہ مرے کشمیر کا اک راہنما مقبول بٹ
انتہا پر تھا کبھی منصور کا عشقِ خدا
اور وطن سے عشق کی اک انتہا مقبول بٹ
پر عزم تھا اس قدر کہ حق کی مشکل راہ پر
اک دفعہ جو ڈٹ گیا تو ڈٹ گیا مقبول بٹ
روکنے ہر اک قدم پر لاکھ طوفاں آئے تھے
جانبِ منزل مگر بڑھتا رہا مقبول بٹ
حق شناسوں کے لبوں سے ڈر کے تالے توڑ کر
جرآتِ گفتار دینے آ یا تھا مقبول بٹ
✍️ سَاجِد اِقبال سَاجِد
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں