مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر اسلام آباد پریس کلب کے سامنے یوم تجدیدِ عہد کے عنوان سے وطن دوست اتحاد کے زیرِ اہتمام پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین آرگنائزنگ کمیٹی جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن عمیر امتیاز مظفرآباد سے ممبر آرگنائزنگ کمیٹی JKNSF آفاق سردار ،دیگر ترقی پسند آزادی پسند تنظیموں کے رہنما اسرار شبیر مہیبقاسم ، فہران جاوید، فہاد زرین عروج امجد ، نے مقبول بٹ شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقبول بٹ شہید کسی شحصیت کا نام نہیں ،مقبول بٹ شہید ایک سوچ ، ایک نظریہ کا نام ہے۔
آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس نظامِ سرمایہ داری کے خلاف قومی جبر، طبقاتی استحصال اور محرومیوں سے نجات کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھے گے جب تک اس استحصالی نظام کا حاتمہ نہیں کیا جاتا۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں