دی آزادی ٹائمز اردو
ایرانی میزائلوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل کے دھویں نے آسمان پر حضرت علیؑ کی مشہور تلوار ذوالفقار کا نقشہ بنا دیا ہے۔ یہ تصویر اس وقت مزید مشہور ہو گئی جب ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ میزائل خیبر کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے خلاف روانہ کیا گیا تھا۔
کیا یہ ایک منصوبہ بند پیغام تھا؟
سوشل میڈیا پر شیعہ حلقوں میں اس تصویر کو بہت پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ کئی صارفین نے اسے “مولا علیؑ کی نصرت” قرار دیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بھی اس تصویر کو “دشمنان اسلام کے خلاف ذوالفقار کی طاقت” کے طور پر پیش کیا ہے۔
تاہم، فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک اتفاق ہو سکتا ہے، کیونکہ میزائلوں کے دھویں سے بننے والے نقشے اکثر مختلف شکلیں اختیار کر لیتے ہیں۔
خیبر پر حملے کیوں؟
ایران نے حال ہی جوابی کاروائ کرتے ہوئے اسرائیل میں یہودی افواج کے خلاف میزائل حملے کیے ، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ایرانی فوج کی “مذہبی جنگی حکمت عملی” کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ دوسروں کا ماننا ہے کہ یہ ایک اتفاقیہ منظر ہے جسے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند پیغام تھا یا محض اتفاق؟ اپنی رائے کمنٹس میں بتائیں۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں
اپنی کہانی بھیجیں
اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

