تیتری نوٹ میں گرفتار کیے گئے منڈہول کے آزادی پسند نوجوان مزمل کشمیری نے پولیس گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو کر ایک منفرد واقعہ رقم کیا۔ اطلاعات کے مطابق مزمل کشمیری کو تیتری نوٹ میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، تاہم وہ پولیس گاڑی سے اچانک چھلانگ مار کر آزادی کے نعرے بلند کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، مزمل کی رفتار اتنی تیز تھی کہ پولیس اہلکاروں کے تمام تر کوششوں کے باوجود وہ اسے پکڑنے میں ناکام رہے۔ مزمل کے آزادی کے نعروں سے علاقے میں گہماگہمی اور جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مزمل کی تلاش کے لیے مزید نفری طلب کی گئی، تاہم آخری اطلاعات تک مزمل کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔ واقعے نے علاقے میں بحث کا موضوع بنا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی مزمل کے جرات مندانہ اقدام کی ویڈیوز اور کہانیاں وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ واقعہ آزاد کشمیر کی سیاسی اور سماجی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں آزادی کے لیے آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کی جدوجہد جاری ہے۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں