باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Reading: سیاسی اختلاف کو سیاسی ہی رہنے دیں، دیامر کی انتخابی روایات کا تحفظ کریں
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
دی آزادی ٹائمز > Blog > جموں وکشمیر > سیاسی اختلاف کو سیاسی ہی رہنے دیں، دیامر کی انتخابی روایات کا تحفظ کریں
جموں وکشمیر

سیاسی اختلاف کو سیاسی ہی رہنے دیں، دیامر کی انتخابی روایات کا تحفظ کریں

Azadi Times
Last updated: November 19, 2026 9:50 pm
Azadi Times
3 minutes ago
Share
سیاسی اختلاف کو سیاسی ہی رہنے دیں، دیامر کی انتخابی روایات کا تحفظ کریں
تصویر مضمون کے ساتھ فراہم کی گئی۔ مقام، تاریخ اور فوٹوگرافر کی آزادانہ تصدیق نہیں کی گئی۔
SHARE

رائے

سیاسی اختلاف کو سیاسی ہی رہنے دیں۔

جون 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ حسبِ روایت ہر پارٹی اور امیدوار نے اپنے مخالف کے خلاف انتخابی مہم چلائی۔ انتخابات کے بعد دیامر کے تین حلقوں سمیت گلگت بلتستان کے تقریباً درجن بھر حلقوں میں ہارنے والے امیدواروں نے اپنے مخالفین کی کامیابی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ ابتدائی احتجاج کے بعد انہوں نے الیکشن کمیشن، الیکشن ٹربیونل اور عدالتوں سے رجوع کیا۔

دیامر میں دلپذیر صاحب سے متعلق حلقے کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا۔ وزیرِ تعمیرات محمد نسیم اور حاجی رحمت خالق کے حلقوں کے چند اسٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ کا حکم ہوا، جبکہ بلتستان میں حاجی فدا محمد ناشاد کے حلقے میں ازسرِنو پولنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ دیامر ون میں دوبارہ پولنگ کے بعد اے آئی جی دلپذیر کامیاب قرار پائے، جبکہ داریل کے چند اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد وزیرِ تعمیرات محمد نسیم کامیاب قرار پائے۔ حاجی فدا محمد ناشاد کے حلقے میں ازسرِنو ووٹنگ کے بعد ان کے فرزند کامیاب قرار پائے۔ ان تینوں کی کامیابی کے بعد مخالف امیدواروں نے نتائج کو کھلے دل سے قبول کیا۔

حمایتی پیغام

کشمیر کی آواز بنیں

دی آزادی ٹائمز جموں و کشمیر کا واحد آزاد خبررساں ادارہ ہے جو کسی بھی حکومت، سیاسی جماعت یا نجی ادارے کے دباؤ سے آزاد ہو کر وہ خبریں سامنے لاتا ہے جو واقعی اہم ہوتی ہیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ہمیں آزاد رکھنے اور انسانی حقوق، آزادی اور انصاف پر رپورٹنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

آزاد صحافت کو سپورٹ کریں

حلقہ تین گلگت سے آفتاب حیدر کی پٹیشن ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی گئی۔ اس وقت بھی غذر کے دو حلقوں سمیت گلگت بلتستان کے چند دیگر حلقوں سے متعلق پٹیشنز پر الیکشن ٹربیونل میں سماعت جاری ہے۔ ان معاملات میں مخالف امیدوار گالم گلوچ اور دھمکیوں کے بجائے اپنے مؤقف کو عدالت میں درست ثابت کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Read in English on The Azadi Times

2026 کے انتخابات کے بعد جس حلقے کے نتائج کا اب تک تماشا لگا ہوا ہے، وہ جی بی 16 دیامر 2 ہے۔ اس حلقے سے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عطااللہ، پاکستان مسلم لیگ کے سابق وزیر انجینئر انور اور آزاد امیدوار امام مالک نے حصہ لیا۔

7 جون کی رات سے ہی اس حلقے کے نتائج کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے عطااللہ اور آزاد امیدوار امام مالک کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری تک اس حلقے کے نتائج رکے رہے۔ بعدازاں پوسٹل ووٹوں کی گنتی سے قبل الیکشن کمیشن نے اس حلقے کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔ اس حکم پر عمل درآمد سے قبل ہی پوسٹل ووٹوں کی گنتی کے بغیر عام ووٹوں کی گنتی کے بعد امام مالک کو فارم 49 جاری کیا گیا۔ انہوں نے رکنِ اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:  UN Resolutions on Kashmir کشمیر تنازع: اقوام متحدہ کی قراردادیں، تاریخی پس منظر، بنیادی پیغام اور آج کی اہمیت

پیپلز پارٹی کے امیدوار عطااللہ کے حامیوں نے امام مالک کی کامیابی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور سروس ٹربیونل سے رجوع کیا۔ دو ماہ بعد پوسٹل ووٹوں کی گنتی کا حکم ہوا۔ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کے بعد عطااللہ کو 13 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ امام مالک کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے عطااللہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ عطااللہ کو وزیرِ اعلیٰ کا مشیر بھی مقرر کیا گیا۔

اس فیصلے کے خلاف آئی پی پی کے امام مالک کے حامیوں نے ایک بار پھر چلاس اور گلگت میں بھرپور احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن کے دوبارہ پولنگ سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ٹربیونل سے رجوع کیا۔ ہر پیشی کے موقع پر گلگت شہر میں دونوں اطراف کے جذباتی ہجوم جلوس نکالتے نظر آئے۔

گزشتہ دنوں ٹربیونل نے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا اور 15 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار عطااللہ اس فیصلے کے خلاف چیف کورٹ گئے، جہاں فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف کی عدم موجودگی کے باعث قانونی راستہ بند ہونے پر ان تین اسٹیشنز پر 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ ہوئی۔

7 جون سے ہی دونوں مخالف گروپوں نے انتخابی میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے خلاف محاذ گرم رکھا۔ دیامر کی خوبصورت روایات کو پامال کیا گیا اور لسانیت کی ہوا بھی گرم کی گئی۔ دوبارہ پولنگ سے قبل ہی ماحول میں تلخی پیدا ہو چکی تھی۔ دوبارہ پولنگ کے دوران مسلم لیگ کے سابق وزیر انجینئر انور نے بھی امام مالک کی حمایت کا اعلان کیا۔

دیامر میں ماضی میں روایات کا خاص خیال رکھا جاتا تھا، مگر اس بار اس حلقے کی سیاست میں نفرت کو زیادہ ہوا دی گئی۔ سابق وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر نے بطور پارٹی صدر انتخابی مہم چلائی تو مخالف کیمپ نے اسے شین اور سید برادریوں کی سازش قرار دیا۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم نے اپنی جماعت کے امیدوار عطااللہ کی مہم چلائی تو مخالف کیمپ نے اسے یشکن اتحاد کا پراپیگنڈا قرار دیا۔

بدقسمتی سے تین اسٹیشنز پر پولنگ کے دوران دو اسٹیشنز پر معمولی شکایات کے باوجود پرامن انتخاب ہوا، جبکہ تیسرے اسٹیشن پر شام کے وقت گڑبڑ ہوئی اور بیلٹ باکس چوری ہونے کا الزام سامنے آیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر گڑبڑ اور چوری کا الزام لگایا۔ دو اسٹیشنز کی گنتی کے بعد فارم 45 اور 47 جاری ہوئے۔ ان دو اسٹیشنز کے ووٹوں کے بعد، تیسرے اسٹیشن کے نتیجے کے بغیر، پیپلز پارٹی کے امیدوار عطااللہ کو 83 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ثریا کوثر کی الوداعی چیخ: 43 سال بعد انڈیا کے زیرانتظام کشمیر سے جبری واپسی

دوبارہ پولنگ سے قبل دیامر سے آنے والے تجزیوں اور تبصروں میں تیسرے اسٹیشن کو امام مالک کا ہوم اسٹیشن قرار دیا جا رہا تھا۔ آج ٹربیونل نے عارضی طور پر نتیجہ روکنے کے حکم کے ساتھ ریٹرننگ افسر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمشنر کو اگلی پیشی پر طلب کیا ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار ٹربیونل کے پاس ہے۔

تیسرے اسٹیشن کے ووٹوں کو شامل کرنا، ان ووٹوں کو کالعدم قرار دینا یا ایک بار پھر وہاں دوبارہ پولنگ کرانا ہے—ان تمام امکانات پر براہِ راست فریقین، ریٹرننگ افسر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کا مؤقف سننے کے بعد ٹربیونل حتمی فیصلہ کرے گا۔

افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس بار دونوں فریقین کے رویّوں نے نہ صرف دیامر کی شاندار روایات بلکہ گلگت بلتستان کی روایات کو بھی مسخ کیا۔ انتخابی میدان کو جنگی میدان بنانا، لسانیت کے الزامات لگانا اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دینا غیر سیاسی رویّوں کی نشانیاں ہیں۔

دیامر سمیت گلگت بلتستان میں انتخابات 1970 کی دہائی سے ہو رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے کے خلاف گفتگو ہر جگہ ہوتی ہے۔ موجودہ حلقہ جی بی 16 دیامر 2 کی تشکیل بھی دیگر 24 حلقوں کے ساتھ ایل ایف او 1994 کے تحت کی گئی تھی۔

ماضی میں یہاں اکثر مقابلہ مرحوم جانباز خان گروپ اور مرحوم حاجی قدوس گروپ کے درمیان ہوا کرتا تھا۔ زیادہ مرتبہ کامیابی حاجی جانباز گروپ کو حاصل ہوئی، جبکہ ایک یا دو بار مرحوم حاجی قدوس صاحب بھی کامیاب ہوئے۔ ان دونوں کے علاوہ مرحوم حاجی عزیز، عنایت اللہ شمالی، عطااللہ، حاجی قدوس کے بیٹے اور دیگر امیدوار بھی 2020 تک کامیاب امیدواروں کو بھرپور مقابلہ دیتے رہے۔ ان سب کے درمیان سیاسی اختلافات ہوتے تھے، مگر اختلاف انتخابی نتیجے تک محدود رہتا تھا۔

2020 میں مرحوم حاجی جانباز کے جانشین انجینئر انور کامیاب ہوئے اور ان کا مقابلہ بھی عطااللہ سے ہی تھا۔ مگر اس وقت ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا جو اب سننے اور دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مخالف گروپ کی قدآور شخصیات اور سیاسی مخالفین کا احترام دیامر، بالخصوص چلاس، کی سیاسی روایات کا اہم جزو ہوا کرتا تھا۔

افسوس کہ گزشتہ چھ ماہ سے سڑکوں اور سوشل میڈیا پر جس قسم کی گفتگو کی جا رہی ہے، وہ خطرناک ہے۔ کھیل کے میدان میں دو ٹیمیں جان لڑاتی ہیں، مگر جیت ایک ہی کے حصے میں آتی ہے۔ اسی طرح انتخابی دنگل میں درجنوں امیدوار ہوتے ہیں، مگر اصل مقابلہ دو مضبوط امیدواروں میں ہوتا ہے۔ جیت ایک ہی کی ہوتی ہے: ایک ونر اور دوسرا رنر اَپ۔ سیاسی روایت کے مطابق رنر اَپ آخری دم تک لڑتا ہے، مگر نتیجہ آنے کے بعد ونر کی کامیابی قبول کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سردار عتیق احمد خان کی شملہ معاہدے کے خاتمے کی مکمل حمایت

اگر کوئی امیدوار سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا ہو رہی ہے تو اس کے لیے کئی فورمز موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن، الیکشن ٹربیونل، چیف کورٹ اور سپریم اپیلیٹ کورٹ میں جا کر بھرپور قانونی جنگ لڑنا اس کا حق ہے۔ مگر لسانیت اور ذات پات کی بنیاد پر گفتگو اور دھمکیاں سیاسی زوال کی نشانیاں ہیں۔

اگر ایک گروپ کو حاجی گلبر کی مخالف امیدوار کے لیے انتخابی مہم شین قوم کی سازش لگتی ہے تو اپنے حق میں اسی قبیلے سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر بشیر خان کی پریس کانفرنس کے بارے میں اس کی کیا رائے ہوگی؟ اسی طرح اپنے حق میں شین قبیلے سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر آفتاب حیدر کی سوشل میڈیا پر گفتگو کو کون سا رنگ دیا جائے گا؟ دوسری طرف امجد ایڈووکیٹ یا کسی دوسرے یشکن کی جماعتی بنیادوں پر عطااللہ کی حمایت میں لسانیت کیوں نظر آتی ہے؟ سیاسی لوگ امیدواروں کی حمایت پارٹی اور اتحاد کی بنیاد پر کرتے ہیں، قوم یا قبیلے کی بنیاد پر نہیں۔

عطااللہ بلاول بھٹو زرداری کے حمایتی امیدوار ہیں۔ یاد رکھیں، بلاول یشکن نہیں بلکہ بھٹو خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جس کی اصل سندھ سے ہے۔ امام مالک کو علیم خان کی حمایت حاصل ہے، جو نہ شین ہیں، نہ سید اور نہ یشکن۔ آئی پی پی میں شین، یشکن، سید سمیت دیگر قبیلوں کے لوگ شامل ہیں اور پیپلز پارٹی میں بھی مختلف برادریوں کے لوگ موجود ہیں۔ داریل سے امجد کے امیدوار نسیم بھی شین تھے اور حلقہ تین سے ان کے امیدوار آفتاب بھی شین تھے، جبکہ حلقہ تین گلگت سے گلبر کے امیدوار کیپٹن شفیع یشکن تھے۔

یاد رکھیں کہ 1988 کے انتخابات میں مرحوم کرنل وجاہت اور مرحوم سنبل شاہ کے حامیوں کے درمیان شیعہ سنی تضاد آگے چل کر گلگت کی تباہی کی جانب پہلا قدم بنا تھا۔

چلاس کے انتخابات کو سیاسی رہنے دیں، انہیں لسانی مقابلہ نہ بنائیں۔

یاد رکھیں، بحیثیت مسلمان اور بحیثیت انسان ہم سب برابر ہیں۔ لسانی شناخت تعارف اور پہچان کا ذریعہ ہے، برتری کا پیمانہ نہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ مثبت مقابلہ کریں؛ کوئی کسی سے افضل نہیں۔

عطااللہ زمانۂ طالب علمی سے تربیت یافتہ سیاسی کارکن ہیں، جبکہ امام مالک کا بھی بین الاقوامی کاروباری شخصیت کے طور پر اچھا نام اور مقام ہے۔ امجد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

آئیں، ایک دوسرے کا احترام کریں۔ سیاست کو سیاست ہی رہنے دیں۔

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

اپنی کہانی بھیجیں

اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

ابھی بھیجیں
جموں و کشمیر کے بھرتی اداروں نے دو برس میں امتحانی فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے جمع کیے
جموں میں بھی ڈاکٹروں کا وظیفوں میں اضافے کے لیے احتجاج، تحریک کا دائرہ وسیع
جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پلوامہ کے شہری کی پی ایس اے کے تحت حراست کالعدم قرار دے دی
کن یانگ چش: قراقرم کی دشوار گزار چوٹی اور کوہ پیمائی کی المناک تاریخ
ریاستی رٹ کا راگ، آئین و قانون کا سوگ
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article جموں و کشمیر کے بھرتی اداروں نے دو برس میں امتحانی فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے جمع کیے جموں و کشمیر کے بھرتی اداروں نے دو برس میں امتحانی فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے جمع کیے

سوشل میڈیا پر فالو کریں

ہماری نیوز لیٹر کے لیے سبسکرائب کریں
دنیا بھر سے تازہ ترین ہفتہ وار خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا نیوز لیٹر سبسکرائب کریں۔

آپ کی رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنا ان باکس چیک کریں۔

چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
آزاد کشمیر
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
آزاد کشمیر
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
آزاد کشمیر
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان

اسی بارے میں

سرینگر سے مظفرآباد تک: کشمیریوں کے ساتھ سلوک میں مماثلت پر عاطف مقبول کا بیان

سرینگر سے مظفرآباد تک: کشمیریوں کے ساتھ سلوک میں مماثلت پر عاطف مقبول کا بیان

By Azadi Times
15 minutes ago
سرینگر سے مظفرآباد تک: کشمیریوں کے ساتھ سلوک میں مماثلت پر عتیق مقبول کا بیان

سرینگر سے مظفرآباد تک: کشمیریوں کے ساتھ سلوک میں مماثلت پر عتیق مقبول کا بیان

By Azadi Times
17 minutes ago
آزاد کشمیر کا سیاسی بحران: تعطل ختم کرنے کے لیے تین باہمی اقدامات

آزاد کشمیر کا سیاسی بحران: تعطل ختم کرنے کے لیے تین باہمی اقدامات

By Azadi Times
20 minutes ago
شیر افضل مروت کا راولاکوٹ کشیدگی مذاکرات سے حل کرنے پر زور

شیر افضل مروت کا راولاکوٹ کشیدگی مذاکرات سے حل کرنے پر زور

By Azadi Times
21 minutes ago
میرپور: چاک ہریام میں خواتین کو مبینہ بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

میرپور: چاک ہریام میں خواتین کو مبینہ بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

By Azadi Times
31 minutes ago
Show More
about us

دی آزادی ٹائمز کشمیر سے شائع ہونے والا ایک آزاد، غیر جانب دار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نیوز پلیٹ فارم ہے، جو کشمیر، لداخ اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں کو بغیر کسی جانبداری کے آپ تک پہنچاتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
  • نماز کے اوقات
  • اسلامی کتب
  • آن لائن گیمز
  • آج کا زائچہ
  • اسلامی کیلنڈر
  • ناموں کی ڈائریکٹری
  • آج ڈالر کی قیمت
  • پوسٹل کوڈز

ہم سے جڑیں

© آزادی نیوز نیٹ ورک۔ دی آزادی ٹائمز۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?