نیلم شاردہ
مورخہ 20فروری 2025 رحمت خداوندی کے حصول کیلئے روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی میں تاجران آگئے آئیں۔سستی اشیاء کی فراہمی میں انتظامیہ ہرممکن انجمن تاجران کوتعاون فراہم کریگی۔کسی بھی دکاندارکو زائدانراخ اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ماہ مقدس میں گرانفروشی اور زائد انراخ والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیاجائے گا۔گزشتہ روز رمضان المبارک میں خصوصی رعایتی اشیاء خوردونوش فراہمی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر شاردہ کے دفتر میں انجمن تاجران کی اہم میٹنگ کی گئی جس میں صحافی بھی شریک تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر قدیر مغل نے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے دکاندار اس مقدس مہینے میں بڑھ چڑھ کر عوام کو سہولت فراہم کریں سب ڈویژن میں کسی بھی دکاندار کو عوام سے زائد پیسے لینے کی اجازت دی جاے گی سب ڈویژن شاردا میں سستے بازار لگاے جاہیں گے تاکہ غریب آدمی بھی ماہ مقدس میں ہر چیز آسانی سے خرید سکے۔
شاردہ تحصیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سستی منڈیاں لگائی جاہیں گی اس ماہ مقدس میں کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں انھوں نے کہا کہ دکاندار ریٹ فہرستیں اور سستے بازار کے بینر آویزاں کریں انتظامیہ سستے بازاروں کی ڈیلی کی بنیاد پر چیکنگ کرے گی۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں