باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Reading: کشمیر میں سالانہ روایتی ماہی گیری میلہ، ثقافت، صفائی اور روزگار کی امید کا امتزاج
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
دی آزادی ٹائمز > Blog > جموں وکشمیر > کشمیر میں سالانہ روایتی ماہی گیری میلہ، ثقافت، صفائی اور روزگار کی امید کا امتزاج
جموں وکشمیر

کشمیر میں سالانہ روایتی ماہی گیری میلہ، ثقافت، صفائی اور روزگار کی امید کا امتزاج

Azadi Times
Last updated: May 19, 2025 7:23 am
Azadi Times
7 months ago
Share
کشمیر میں سالانہ روایتی ماہی گیری میلہ، ثقافت، صفائی اور روزگار کی امید کا امتزاج
SHARE

قاضی گنڈ، بھارتی زیرانتظام کشمیر – جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے کے پنزتھ گاؤں میں اتوار کے روز سالانہ روایتی ماہی گیری میلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیکنڑوں افراد نے شرکت کی۔ مقامی افراد نے پنیزتھ ناگ چشمے کی صفائی کے ساتھ ساتھ ماہی گیری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جو اس علاقے کا تاریخی اور قدرتی سرمایہ ہے۔

یہ میلہ ہر سال اُس وقت منعقد ہوتا ہے جب سیب، بادام اور اخروٹ کے باغات میں پھول کھل رہے ہوتے ہیں، یعنی مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں۔ اس دن کو مقامی لوگ عید کی طرح مناتے ہیں۔

ثقافتی ورثے سے جُڑی روایت

پنزتھ ناگ ایک تاریخی چشمہ ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ 500 چشموں سے جُڑا ہوا ہے۔ لفظ “پنزتھ” دراصل دو الفاظ “پانچ” اور “ہاتھ” سے مل کر بنا ہے، جو 500 کی علامت ہے، جبکہ “ناگ” کا مطلب ہے چشمہ۔ اگرچہ آج صرف چند چشمے نظر آتے ہیں، لیکن مقامی روایت کے مطابق، یہ گاؤں کبھی 500 چشموں کا مسکن تھا۔

حمایتی پیغام

کشمیر کی آواز بنیں

دی آزادی ٹائمز جموں و کشمیر کا واحد آزاد خبررساں ادارہ ہے جو کسی بھی حکومت، سیاسی جماعت یا نجی ادارے کے دباؤ سے آزاد ہو کر وہ خبریں سامنے لاتا ہے جو واقعی اہم ہوتی ہیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ہمیں آزاد رکھنے اور انسانی حقوق، آزادی اور انصاف پر رپورٹنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

آزاد صحافت کو سپورٹ کریں

ایک مقامی باشندے نے بتایا، “پنزتھ ناگ میرے گھر سے صرف ایک کلومیٹر دور ہے، میں بچپن سے اس میلے میں حصہ لیتا آیا ہوں۔ لوگ 50 کلومیٹر دور سے بھی یہاں صرف صفائی کرنے یا ماہی گیری دیکھنے آتے ہیں۔”

Read in English on The Azadi Times
یہ بھی پڑھیں:  UN Resolutions on Kashmir کشمیر تنازع: اقوام متحدہ کی قراردادیں، تاریخی پس منظر، بنیادی پیغام اور آج کی اہمیت

لوگ بانس کی بنی ہوئی ٹوکریاں اور جال لے کر چشمے کے اوپری حصے سے پانی میں اترتے ہیں اور نیچے کی طرف بڑھتے ہوئے مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ اسی دوران وہ چشمے سے کائی، مٹی اور دیگر کچرا نکال کر پانی کو صاف کرتے ہیں، تاکہ کھیتوں کی آبپاشی کے لیے پانی کا بہاؤ درست رہے۔

ماحولیاتی اور معاشی اہمیت

پنزتھ ناگ صرف ایک ثقافتی مقام ہی نہیں بلکہ یہ چشمہ 50,000 سے زائد لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔ پیر پنجال کے دامن میں واقع یہ قدرتی ذریعہ مقامی زراعت کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

ایک مقامی شخص نے بتایا، “یہ صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ قدرتی وسائل کے تحفظ کی ایک روایت ہے۔ ہم خود اپنے ہاتھوں سے پانی کی صفائی کرتے ہیں تاکہ کھیتوں کو سیراب کیا جا سکے۔”

سیاحت اور ترقی کی اپیل

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس چشمے کی دیکھ بھال اور ترقی کے لیے اقدامات کرے، تاکہ نہ صرف یہ قدرتی خزانہ محفوظ رہے بلکہ سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دے کر مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں۔

“اگر پنزتھ ناگ کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دی جائے، تو یہاں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہو سکتے ہیں،” ایک اور مقامی شہری نے کہا۔

پنزتھ گاؤں کی یہ منفرد روایت ثقافت، ماحولیات اور عوامی شمولیت کا حسین امتزاج ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس قدرتی ورثے کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، تاکہ یہ خزانہ آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیر میں منتخب وزیر اعلیٰ کی نظر بندی: شہداء کے دن پر عوامی یادداشت کو کچلنے کی کوشش؟

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

اپنی کہانی بھیجیں

اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

ابھی بھیجیں
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری: جمہوریت اور اختلافِ رائے پر نیا سوال
امتیاز اسلم کا جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر بھارتی فنڈنگ کے الزامات کو مسترد، قانونی کارروائی کا اعلان
جشنِ میلادالنبی ﷺ: جموں، کشمیر اور لداخ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
کشمیری نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی وزیر داخلہ بن گئیں
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے چھ سال: کشمیر کا سوال اب بھی باقی ہے
TAGGED:ثقافت،جموں کشمیرماہی گیری، کشمیری روایات،
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article کشمیر میں ایل او سی پر جھڑپوں کے بعد عوامی ردعمل: متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہیں اور امداد کشمیر میں ایل او سی پر جھڑپوں کے بعد عوامی ردعمل: متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہیں اور امداد
Next Article کشمیر میں سابق فوجیوں کو بطور سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے گا کشمیر میں سابق فوجیوں کو بطور سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے گا

سوشل میڈیا پر فالو کریں

ہماری نیوز لیٹر کے لیے سبسکرائب کریں
دنیا بھر سے تازہ ترین ہفتہ وار خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا نیوز لیٹر سبسکرائب کریں۔

آپ کی رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنا ان باکس چیک کریں۔

خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
آزاد کشمیر
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
آزاد کشمیر
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
آزاد کشمیر

اسی بارے میں

کشمیر میں منتخب وزیر اعلیٰ کی نظر بندی: شہداء کے دن پر عوامی یادداشت کو کچلنے کی کوشش؟

کشمیر میں منتخب وزیر اعلیٰ کی نظر بندی: شہداء کے دن پر عوامی یادداشت کو کچلنے کی کوشش؟

By Azadi Times
5 months ago
کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار: ذہنی صحت نظر انداز، انسانیت زیر سوال

کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار: ذہنی صحت نظر انداز، انسانیت زیر سوال

By Azadi Times
5 months ago
کشمیر: پن کے بجلی منصوبے سندھ آبی معاہدہ کی معطلی اور کشمیر کے پانی پر نئی کشمکش

کشمیر: پن کے بجلی منصوبے سندھ آبی معاہدہ کی معطلی اور کشمیر کے پانی پر نئی کشمکش

By Azadi Times
6 months ago
کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ناکامی یا سیاسی دباؤ؟ مظفرآباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او راجہ سہیل کی اچانک برطرفی پر سوالات کھڑے ہو گئے

کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ناکامی یا سیاسی دباؤ؟ مظفرآباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او راجہ سہیل کی اچانک برطرفی پر سوالات کھڑے ہو گئے

By Azadi Times
6 months ago
شملہ معاہدہ: کشمیر پر امن یا خاموش غلامی؟ 50 سالہ معاہدے کا تجزیہ، اختتام اور نئی حقیقتیں

شملہ معاہدہ: کشمیر پر امن یا خاموش غلامی؟ 50 سالہ معاہدے کا تجزیہ، اختتام اور نئی حقیقتیں

By Azadi Times
6 months ago
Show More
about us

دی آزادی ٹائمز کشمیر سے شائع ہونے والا ایک آزاد، غیر جانب دار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نیوز پلیٹ فارم ہے، جو کشمیر، لداخ اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں کو بغیر کسی جانبداری کے آپ تک پہنچاتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
  • نماز کے اوقات
  • اسلامی کتب
  • آن لائن گیمز
  • آج کا زائچہ
  • اسلامی کیلنڈر
  • ناموں کی ڈائریکٹری
  • آج ڈالر کی قیمت
  • پوسٹل کوڈز

ہم سے جڑیں

© آزادی نیوز نیٹ ورک۔ دی آزادی ٹائمز۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?