بھارت
نئی دہلی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ بندی کے بعد اپنے زیر انتظام کشمیر میں سابق فوجیوں کو سکیورٹی گارڈز کے طور پر بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے
بھارت کے مطابق جموں کشمیر کی حکومت نے سابق فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی کی تجویز منظور کر لی ہے
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں چار ہزار سابق فوجیوں کی شناخت کی گئی ہے جن میں سے 435 کے پاس لائسنس یافتہ ذاتی ہتھیار بھی ہیں
نئی دہلی حکومت نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے مقامی سکیورٹی حالات سے موثر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا
بھارت کے پانچ لاکھ فوجی پہلے ہی اس علاقے میں مستقل طور پر تعینات ہے
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں