سدھنوتی (پاکستان زیرانتظام کشمیر) آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے گاؤں بارل (اوری) میں ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں ذہنی معذور بچے کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے عوامی جذبات کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس میں لڑکا زہر کھاتا دکھائی دیتا ہے، جبکہ اس کی بہن ویڈیو بنا رہی ہوتی ہے اور ماں قریب کھڑی ہوتی ہے۔
ویڈیو میں واضح نہیں کہ زہر کس نے دیا، لیکن حالات و مشاہدے سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ واقعہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ ویڈیو میں ایک گلاس پانی کا بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ممکنہ طور پر زہر نگلنے میں استعمال کیا گیا۔ اس بات نے شکوک و شبہات کو مزید تقویت دی ہے کہ یہ قتل کسی اچانک واقعہ کا نتیجہ نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ سازش کا حصہ تھا۔
بہن کی باتوں سے یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ اسے جھوٹی کہانی گھڑنے کی تربیت دی گئی تھی۔ ماں کی خاموش موجودگی اور ویڈیو بننے کے دوران بےحسی نے عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکا دیا ہے۔
اہم سوالات جو تحقیق طلب ہیں:
زہر کہاں سے آیا؟
بچے کو زہر کس نے دیا؟
پانی کا گلاس کس نے دیا؟
ویڈیو بنانے والی بچی کس کے کہنے پر ویڈیو بنا رہی تھی؟
عوامی مطالبہ ہے کہ پولیس اس واقعے کی مکمل اور شفاف تفتیش کرے اور ویڈیو میں نظر آنے والی ہر شخصیت سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے۔ ایسے واقعات میں صرف ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر نہیں بلکہ پسِ پردہ محرکات اور کرداروں کا بھی جائزہ لیا جانا ناگزیر ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع سدھنوتی اور ایس ایس پی سے اپیل ہے کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں
اپنی کہانی بھیجیں
اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

