باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Reading: ہمیں چین جانے دو” — چینی شہریوں کا احتجاج، گلگت کے تاجروں نے پاک چین بارڈر بند کر دیا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
دی آزادی ٹائمز > Blog > گلگت بلتستان > ہمیں چین جانے دو” — چینی شہریوں کا احتجاج، گلگت کے تاجروں نے پاک چین بارڈر بند کر دیا
گلگت بلتستان

ہمیں چین جانے دو” — چینی شہریوں کا احتجاج، گلگت کے تاجروں نے پاک چین بارڈر بند کر دیا

Azadi Times
Last updated: July 29, 2025 10:56 am
Azadi Times
6 months ago
Share
ہمیں چین جانے دو” — چینی شہریوں کا احتجاج، گلگت کے تاجروں نے پاک چین بارڈر بند کر دیا
SHARE

سوست، ہنزہ (گلگت بلتستان) —
پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے اہم تجارتی مرکز سوست میں جاری تاجر احتجاج نے نہ صرف سرحدی تجارت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے بلکہ اب چینی شہریوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو چکا ہے۔ “ہمیں چین جانے دیا جائے” — یہ نعرہ لگاتے ہوئے متعدد چینی شہریوں نے سرحد پر احتجاج شروع کر دیا ہے، جو کئی دنوں سے سوست امیگریشن گیٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

تاجر دھرنے پر ڈٹے، تجارت بند، سفارتی فضا کشیدہ

گلگت بلتستان کی تاجر برادری گزشتہ آٹھ دنوں سے ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے عائد کیے گئے انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کے خلاف دھرنا دیے بیٹھی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ چونکہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت تاحال واضح نہیں، اس لیے یہاں وفاقی سطح پر نافذ کیے گئے ٹیکس غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے:

حمایتی پیغام

کشمیر کی آواز بنیں

دی آزادی ٹائمز جموں و کشمیر کا واحد آزاد خبررساں ادارہ ہے جو کسی بھی حکومت، سیاسی جماعت یا نجی ادارے کے دباؤ سے آزاد ہو کر وہ خبریں سامنے لاتا ہے جو واقعی اہم ہوتی ہیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ہمیں آزاد رکھنے اور انسانی حقوق، آزادی اور انصاف پر رپورٹنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

آزاد صحافت کو سپورٹ کریں

“جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، سرحد کھولی جائے گی نہ ہی تجارت بحال کی جائے گی۔”

اسی دھرنے کے نتیجے میں تاجروں نے سوست امیگریشن گیٹ بند کر دیا ہے، جس کے باعث نہ صرف سامان بردار گاڑیاں رک گئیں بلکہ درجنوں چینی شہری بھی بارڈر پر پھنس کر رہ گئے۔

Read in English on The Azadi Times
یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے متنازعہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا

سوست میں پھنسے ہوئے چینی باشندوں نے صورتِ حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری چین جانے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ:

“ہم چین کے شہری ہیں، ہمیں کسی اور ملک کے سیاسی و معاشی بحران کا نشانہ نہ بنایا جائے۔”

چینی شہریوں کے احتجاج سے علاقے کی فضا مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے پاکستان سے اس غیر معمولی صورتِ حال پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔

CPEC پر منفی اثرات — چین اور پاکستان ک تعلقات میں دراڑ؟

سوست بارڈر بندش نہ صرف مقامی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ پاک چین اقتصادی شراکت داری کے لیے بھی ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔ خنجراب پاس اور شاہراہِ قراقرم CPEC کا اہم حصہ ہیں، جہاں ہر سال کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ ان میں رکاوٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بداعتمادی جنم لے سکتی ہے۔

آزادی، شناخت اور حقِ خودارادیت کا سوال

یہ احتجاج محض معاشی نوعیت کا نہیں، بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کی تاریخی سیاسی محرومی اور آئینی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ گلگت بلتستان چونکہ متنازعہ ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے، اس لیے یہاں عوام کی اکثریت خود کو پاکستانی آئینی دائرہ کار سے باہر سمجھتی ہے۔

حالیہ دنوں میں گلگت کے سیاسی کارکن عابد گلگتی کو مظفرآباد میں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے عشائیے پر مدعو کیا گیا تھا، جہاں گلگت بلتستان کی خودمختاری اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھل کر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ

سوست کا احتجاج واضح کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام محض تجارتی استحصال سے تنگ نہیں، بلکہ اپنی سیاسی شناخت، آئینی تحفظ اور خودمختاری کے لیے بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔ اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی، تو یہ احتجاج محض سرحد تک محدود نہیں رہے گا — بلکہ گلگت بلتستان بھر میں پھیل سکتا ہے۔

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

اپنی کہانی بھیجیں

اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

ابھی بھیجیں
ابراہیم نگری کی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی کال کی حمایت
بابوسر حادثہ: لودھراں کے دو افراد کی میتیں روانہ، پانچ سالہ حادی اب بھی لاپتہ — سیاحتی خوشی لمحوں میں المیے میں بدل گئی
امریکا نے کشمیری حملے پر پاکستانی گروہ کے ذیلی دھڑے کو ‘دہشت گرد’ قرار دے دیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی غیر معمولی ملاقات: جوہری جنگ سے امن کی طرف ایک قدم
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
TAGGED:پاک چین دوستیپاکستانکشمیر سرحدگلگت بلتستان احتجاج
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article گنجا سر، بڑا کاروبار: شفیق ہاشم کا ٹنڈ سے اشتہار تک کا سفر! گنجا سر، بڑا کاروبار: شفیق ہاشم کا ٹنڈ سے اشتہار تک کا سفر!
Next Article “37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟” “37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”

سوشل میڈیا پر فالو کریں

ہماری نیوز لیٹر کے لیے سبسکرائب کریں
دنیا بھر سے تازہ ترین ہفتہ وار خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا نیوز لیٹر سبسکرائب کریں۔

آپ کی رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنا ان باکس چیک کریں۔

چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
آزاد کشمیر
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
آزاد کشمیر
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
آزاد کشمیر
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
آزاد کشمیر

اسی بارے میں

گلگت بلتستان: جگلوٹ سکردو روڈ پر المناک حادثے کے بعد سیاحوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

گلگت بلتستان: جگلوٹ سکردو روڈ پر المناک حادثے کے بعد سیاحوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

By Azadi Times
8 months ago
گلگت: سکردو جانے والے گجرات کے 4 سیاح حادثے میں جاں بحق، سرکاری حکام نے تصدیق کر دی

گلگت: سکردو جانے والے گجرات کے 4 سیاح حادثے میں جاں بحق، سرکاری حکام نے تصدیق کر دی

By Azadi Times
8 months ago
فلسطین نے ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

فلسطین نے ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

By Azadi Times
9 months ago
گلگت بلتستان کا ایسا گاؤں جہاں آج تک کوئی گاڑی نہیں جا سکی،پاکستان کا منفرد اورگینک گاؤں (نانسوک/ ننسوک)

گلگت بلتستان کا ایسا گاؤں جہاں آج تک کوئی گاڑی نہیں جا سکی،پاکستان کا منفرد اورگینک گاؤں (نانسوک/ ننسوک)

By Azadi Times
9 months ago
پاکستان نے متنازعہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا

پاکستان نے متنازعہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا

By Azadi Times
9 months ago
Show More
about us

دی آزادی ٹائمز کشمیر سے شائع ہونے والا ایک آزاد، غیر جانب دار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نیوز پلیٹ فارم ہے، جو کشمیر، لداخ اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں کو بغیر کسی جانبداری کے آپ تک پہنچاتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
  • نماز کے اوقات
  • اسلامی کتب
  • آن لائن گیمز
  • آج کا زائچہ
  • اسلامی کیلنڈر
  • ناموں کی ڈائریکٹری
  • آج ڈالر کی قیمت
  • پوسٹل کوڈز

ہم سے جڑیں

© آزادی نیوز نیٹ ورک۔ دی آزادی ٹائمز۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?