گلگت بلتستان — نوجوان رہنما اور پیپلز رائٹس فورم گلگت بلتستان کے چیئرمین، ابراہیم نگری نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JKJAAC) کی جانب سے 29 ستمبر کو دی گئی ہڑتال اور مکمل لاک ڈاؤن کی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ابراہیم نگری نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا: “29 ستمبر کی کال کی حمایت کر رہا ہوں، ضرورت پڑنے پر میدان میں اتریں گے۔ ریاست جموں کشمیر کا ہم حصہ ہیں اور رہیں گے۔”
ان کے اس بیان کو گلگت بلتستان میں مزاحمتی سیاست کی ایک اہم آواز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نگری کی حمایت سے نہ صرف عوامی دباؤ میں اضافہ ہوگا بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان یکجہتی کا پیغام بھی جائے گا۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے 29 ستمبر کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں غیر معینہ مدت کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں
اپنی کہانی بھیجیں
اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

