چڑہوئی:
براٹلہ میں فریاد بٹ کے قتل کے بعد پیش آنے والے پے در پے واقعات نے علاقے کو شدید سوگ اور بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ تازہ واقعے میں فریاد بٹ کے بھائی عتیق بٹ مبینہ طور پر خود کو گولی مارنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس سے قبل بھی خاندان کے ایک اور فرد کی ہلاکت سامنے آ چکی ہے، یوں ایک ہی خاندان میں تیسرا سانحہ رونما ہونے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ورثاء کے مطابق عتیق بٹ اپنے بھائی فریاد بٹ کے قتل کے صدمے سے شدید دل برداشتہ تھے
صبح تقریباً 7 بجے ڈیڈ باڈی ملنے کے بعد ورثاء نے لاش اٹھانے سے انکار کر دیا اور فریاد بٹ قتل کیس میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جس میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی
صورتحال کے پیش نظر ورثاء، انتظامیہ اور علاقہ عمائدین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا جو شام تقریباً 4 بجے کامیاب ہوئے۔
مذاکرات کے دوران ورثاء کو یقین دہانی کروائی گئی کہ فریاد بٹ قتل کیس میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک ملزمہ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
علاقہ مکینوں اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلسل پیش آنے والے ان سنگین واقعات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آئیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں
اپنی کہانی بھیجیں
اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

