Advertisement

ہیڈلائن

کالمز / بلاگ

شوکت نواز میر کا بڑا تہلکہ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی سیاست میں انٹری کیلئے تیارحتمی مشاورت جاری


مظفرآباد

عوامی اصرار پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، شوکت نواز میر نے عندیہ دے دیا۔

ایک مقامی نیوز آؤٹ لیٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میر نے کہا کہ حالات کے پیش نظر اور عوام کی جانب سے بڑھتے ہوئے رابطوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں الیکشن لڑنے کے حوالے سے فیصلہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا، “جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کی آواز ہے اور ہمیں الیکشن لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ موجودہ صورتحال میں تذبذب کا شکار ہیں، اس لیے ہمیں فیصلہ لینا پڑے گا۔”

عوامی سطح پر مختلف زاویوں سے تجزیے کیے جا رہے ہیں، اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما راجہ امجد علی خان نے بھی اپنے موقف کو واضح کیا تھا کہ وہ عوام سے مشاورت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مقبولیت کا جادو آزاد کشمیر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے، اور لوگ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں پر انتخابات میں حصہ لینے کا اصرار کر رہے ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے ہمیشہ کہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، لیکن جوں جوں انتخابات نزدیک آ رہے ہیں، کمیٹی کے رہنما بھی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

کمیٹی کے میدان میں آنے سے سیاسی جماعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ عوام کی اکثریت سستی بجلی اور آٹا کی تحریک کے بعد ان رہنماؤں کو سپورٹ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جعفر ایکسپریس حادثے میں ہٹیاں بالا کے جوان کی شہادت، گھر کا واحد سہارا بھی چلا گیا

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

spot_imgspot_img