مظفرآباد، آزاد کشمیر: بلوچستان میں پیش آنے والے سانحہ جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے میں آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد، تحصیل ہٹیاں بالا کے جوان اعظم میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ اعظم میر اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے اور گھر والوں کا واحد سہارا تھے۔ وہ اپنے گھر کی کفالت کرتے تھے اور گھر چلانے کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے تھے۔
حادثے کے وقت اعظم میر چھٹی لے کر اپنے گھر واپس جا رہے تھے، لیکن وہ ہٹیاں بالا پہنچنے سے پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی شہادت نے نہ صرف ان کے گھر والوں بلکہ پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ اعظم کی ماں، جو ان پر ساری زندگی نچھاور کرتی رہی، اب ہمیشہ کے لیے ان کے انتظار میں رہ جائیں گی۔
ہٹیاں بالا کے رہنے والے اعظم میر کی شہادت پر پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
اللہ پاک شہید اعظم میر کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور ان کے گھر والوں کو اس صبرِ مصیبت پر اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین ثم آمین۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں
اپنی کہانی بھیجیں
اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں