Advertisement

ہیڈلائن

کالمز / بلاگ

کشمیر: معصوم بچی کا جنازہ میدانِ جنگ بنا، فرقہ وارانہ تشدد نے المیہ جنم دے دیا

نکیال (پاکستان زیر انتظام کشمیر): دریڑی پلانی گاؤں نکیال...

کھانسی کا علاج

– مکمل رہنمائی کھانسی ایک عام مگر پیچیدہ مسئلہ...

خارش کا علاج

– مکمل رہنمائی خارش ایک عام مسئلہ ہے جس کا...

لیکوریا کا علاج

لیکوریا، جسے طبّی طور پر Leucorrhea کہا جاتا ہے،...

روزنامہ جموں کشمیر کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈہ اور غلط بیانی پر ایف آئی آر درج

مظفرآباد پاکستان زیر انتظام آزاد کشمیر کے معروف اور قدیم اردو روزنامہ جموں کشمیر ٹائمز کے خلاف ایک اہم اقدام کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اخبار پر الزام ہے کہ اس نے خلافِ حقیقت خبریں شائع کیں اور منفی پروپیگنڈے کو فروغ دیا۔

یہ ایف آئی آر آزاد کشمیر محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، جس میں روزنامہ کی 26 اور 28 تاریخ کو شائع ہونے والی خبروں کے مواد کو مقدمے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں آزاد پینل کوڈ (APC) کی دفعات 505، 500/504، 489Y اور 501 شامل کی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اخبار پر الزام ہے کہ اس نے ایسی اطلاعات شائع کیں جو نہ صرف گمراہ کن تھیں بلکہ عوامی نظم و ضبط کو متاثر کرنے اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شائع شدہ مواد حقیقت پر مبنی نہیں تھا اور عوام میں بےچینی پھیلانے کے ارادے سے شائع کیا گیا۔

روزنامہ جموں کشمیر ٹائمز پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کا سب سے پرانا اور باوقار اردو اخبار مانا جاتا ہے، جس نے ہمیشہ ریاستی عوام کی آواز بلند کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس قدآور ادارے کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر صحافتی حلقوں، سول سوسائٹی اور آزادی صحافت کے حامیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صحافتی تنظیمیں اور میڈیا واچ ڈاگز اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ اقدام آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی تھائی لینڈ میں اغوا کے بعد میانمار سے بازیابی

جوں جوں قانونی کارروائی آگے بڑھے گی، یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ عدالتی نظام کیسے آزادی اظہار رائے اور صحافت کے بنیادی اصولوں کا تحفظ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے دی آزادی ٹائمز کے ساتھ جڑے رہیں۔

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

spot_imgspot_img