باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Reading: خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
دی آزادی ٹائمز > Blog > آزاد کشمیر > خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
آزاد کشمیر

خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار

Azadi Times
Last updated: September 8, 2025 8:59 pm
Azadi Times
5 months ago
Share
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
SHARE

آزادکشمیر کم عمر بچی سے پوری رات زیادتی والا وخشی درندہ گرفتار۔

آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں کمسن لڑکی کو اغوا اور ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

وادی نیلم کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) خواجہ محمد صدیق کے مطابق، ملزم ( عمر 54 سال ) جو کہ جگران کا رہائشی اور مزدور ہے، نے ہفتے کی دوپہر دو بہنوں کو روکا جو اپنی خالہ کے گھر جارہی تھیں، لڑکیوں کی عمریں 14 اور 11 سال ہیں۔

حمایتی پیغام

کشمیر کی آواز بنیں

دی آزادی ٹائمز جموں و کشمیر کا واحد آزاد خبررساں ادارہ ہے جو کسی بھی حکومت، سیاسی جماعت یا نجی ادارے کے دباؤ سے آزاد ہو کر وہ خبریں سامنے لاتا ہے جو واقعی اہم ہوتی ہیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ہمیں آزاد رکھنے اور انسانی حقوق، آزادی اور انصاف پر رپورٹنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

آزاد صحافت کو سپورٹ کریں

ملزم نے لفٹ دینے کا بہانہ کیا لیکن انہیں مظفرآباد لے گیا اور پرانی کچہری روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں شام 7 بج کر 19 منٹ پر داخل ہوا، جہاں اس نے بچیوں کو اپنی بیٹیاں ظاہر کیا۔

Read in English on The Azadi Times

المیہ یہ ہے کہ ملزم نے ہوٹل کا بل بھی انہی پیسوں سے ادا کیا جو بچیاں اپنے ساتھ لے کر آئی تھیں۔

ہوٹل کے کمرے میں اس نے لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دیں اور بڑی بہن کو پوری رات جنسی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ چھوٹی بہن جو سفر سے تھک چکی تھی سو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  جموں وکشمیر کے عظیم رہنما مقبول بٹ شہید کی برسی، کشمیر بھر میں جلسے، ریلیاں اور خراج عقیدت

جب لڑکیاں گھر واپس نہ آئیں تو والدین نے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور اٹھمقام پولیس اسٹیشن پہنچ کر اتوار کی صبح ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

ملزم صبح 8 بجے ہوٹل سے نکلا اور دونوں بہنوں کو نیلم ویلی جانے والی ایک مسافر کوچ پر بٹھایا، ڈرائیور کو ہدایت دی کہ انہیں کنڈل شاہی اتار دے جو جگران کا داخلی دروازہ ہے۔

ایس پی صدیق کے مطابق پولیس کو لڑکیوں کے حوالے سے کچھ علم نہ تھا، لیکن انہوں نے سرگرمی سے تلاشی شروع کی اور نیلم ویلی روڈ پر داخل اور خارج ہونے والی گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا۔

اسی دوران بچیاں کنڈل شاہی پہنچ گئیں اور والدین انہیں گھر لے گئے، بتایا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں نے معاملے کو مقامی طور پر ’ جرگے’ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی، مگر پولیس کو جب بچیوں کی واپسی کی خبر ملی تو وہ انہیں تھانے لے آئی اور متاثرہ لڑکی سے ملزم کی شناخت اور ہوٹل کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں۔

ایس پی خواجہ محمد صدیق نے بتایا کہ ایک پولیس ٹیم فوری طور پر مظفرآباد بھیجی گئی اور کچھ ہی دیر میں ہوٹل کا پتا لگا لیا گیا، ہوٹل کے رجسٹر اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت ہوگئی، جس کے بعد مظفرآباد کے سٹی پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم کو تانگا اڈہ محلے سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم پر آزاد پینل کوڈ کی دفعہ 377-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے مطابق نابالغ کے ساتھ ریپ یا غیر فطری فعل کرنے والے کو سزائے موت، یا عمر قید، یا قید کے ساتھ آختہ کرنے کی سزا دی جائے گی، جو دس سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، اور جرمانہ بھی 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ناکامی یا سیاسی دباؤ؟ مظفرآباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او راجہ سہیل کی اچانک برطرفی پر سوالات کھڑے ہو گئے

اسی دوران پولیس نے لڑکی کا معائنہ ایک لیڈی ڈاکٹر سے کروایا، جس کی ابتدائی رپورٹ میں ’ بے رحمانہ ریپ’ کی تصدیق ہوئی۔

پیر کے روز ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے اسے 14 ستمبر تک پولیس کے ریمانڈ پر دے دیا۔

اس بھیانک واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کو جنم دیا، جہاں صارفین نے مطالبہ کیا کہ درندہ صفت مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی درندہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی جرات نہ کرے۔

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

اپنی کہانی بھیجیں

اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

ابھی بھیجیں
چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر کے بیان پر سوشل میڈیا میں سوالات کی بھرمار
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی تنظیمِ نو، اسیرانِ آزادی اور مزاحمتی سیاست کا نیا مرحلہ
پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر ایک بار پھر بندش کے دہانے پر
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظفرآباد دفتر سے سامنے آنے والی تصویر نے نئی سیاسی بحث چھیڑ دی
TAGGED:جنسی زیادتیسزائے موتمظفرآباد
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article چڑھوئی کوٹلی میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا تاریخی جلسہ، حقِ حکمرانی و حقِ ملکیت کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت چڑھوئی کوٹلی میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا تاریخی جلسہ، حقِ حکمرانی و حقِ ملکیت کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت
Next Article آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف درخواست دائر آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف درخواست دائر

سوشل میڈیا پر فالو کریں

ہماری نیوز لیٹر کے لیے سبسکرائب کریں
دنیا بھر سے تازہ ترین ہفتہ وار خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا نیوز لیٹر سبسکرائب کریں۔

آپ کی رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنا ان باکس چیک کریں۔

“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
آزاد کشمیر
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
آزاد کشمیر
ثریا کوثر کی الوداعی چیخ: 43 سال بعد انڈیا کے زیرانتظام کشمیر سے جبری واپسی
ثریا کوثر کی الوداعی چیخ: 43 سال بعد انڈیا کے زیرانتظام کشمیر سے جبری واپسی
جموں وکشمیر

اسی بارے میں

بنجوسہ میں وزیر سیاحت فہیم ربانی کے قافلے سے جھڑپ، نوجوان زخمی، احتجاج میں سڑک بند

بنجوسہ میں وزیر سیاحت فہیم ربانی کے قافلے سے جھڑپ، نوجوان زخمی، احتجاج میں سڑک بند

By Azadi Times
4 months ago
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سی رہنما نے مبینہ بھارتی سائفر کو “منصوبہ بند ڈرامہ” قرار دے دیا، 29 ستمبر کی ہڑتال سے قبل ردِعمل

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سی رہنما نے مبینہ بھارتی سائفر کو “منصوبہ بند ڈرامہ” قرار دے دیا، 29 ستمبر کی ہڑتال سے قبل ردِعمل

By Azadi Times
5 months ago
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا 29 ستمبر سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا 29 ستمبر سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

By Azadi Times
5 months ago
آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف درخواست دائر

آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف درخواست دائر

By Azadi Times
5 months ago
چڑھوئی کوٹلی میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا تاریخی جلسہ، حقِ حکمرانی و حقِ ملکیت کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت

چڑھوئی کوٹلی میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا تاریخی جلسہ، حقِ حکمرانی و حقِ ملکیت کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت

By Azadi Times
5 months ago
Show More
about us

دی آزادی ٹائمز کشمیر سے شائع ہونے والا ایک آزاد، غیر جانب دار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نیوز پلیٹ فارم ہے، جو کشمیر، لداخ اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں کو بغیر کسی جانبداری کے آپ تک پہنچاتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
  • نماز کے اوقات
  • اسلامی کتب
  • آن لائن گیمز
  • آج کا زائچہ
  • اسلامی کیلنڈر
  • ناموں کی ڈائریکٹری
  • آج ڈالر کی قیمت
  • پوسٹل کوڈز

ہم سے جڑیں

© آزادی نیوز نیٹ ورک۔ دی آزادی ٹائمز۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?