باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Reading: انفرادیت سے اجتماعیت کی طرف سفر کب اور کیسے کریں۔۔۔۔۔؟؟؟
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
دی آزادی ٹائمز > Blog > گلگت بلتستان > انفرادیت سے اجتماعیت کی طرف سفر کب اور کیسے کریں۔۔۔۔۔؟؟؟
گلگت بلتستان

انفرادیت سے اجتماعیت کی طرف سفر کب اور کیسے کریں۔۔۔۔۔؟؟؟

Azadi Times
Last updated: April 24, 2025 4:14 pm
Azadi Times
11 months ago
Share
انفرادیت سے اجتماعیت کی طرف سفر کب اور کیسے کریں۔۔۔۔۔؟؟؟
SHARE

گلگت بلتستان

(شبیر مایار)

ایک سوال جو ہمارے قوم کے بارے میں ہر وقت ذہن میں بچھو کی طرح ڈنگ مارتا رہتا ، ہے وہ یہ کہ ہم انفرادیت سے اجتماعیت کی جانب سفر کب اور کیسے کریں گے ۔۔۔۔؟ درحقیقت لکھاری حضرات اپنی قوم اور قارئین کو اپنے قلم سے سوال دیتے ہیں جس پر قوم کے طلباء ،دانشور ادیب شاعر حضرات بحث کریں۔۔۔؟
لیکن مقام حیرت ہے کہ کوئی بھی حالات کی سنگینی کا ادراک کرنے کے بجائے صرف وقت گزاری اور نوابادکاروں کے گماشتہ جماعتوں کے شان میں قصیدہ خوانی کرتے نظر آتے ہیں ۔۔۔ آج کے عالمی حالات میں بدلتے رجحانات اپنی جگہ بدل رہے ہیں سرزمین گلگت بلتستان عالمی توجہ تجارت عالمی گزرگاہ بننے جارہی ہے دوسری طرف دیکھتے ہیں تو ہماری قوم آج بھی انفرادیت اور شخصیت پرستی کے شکار نظر آتی ہے آخر کیوں۔۔۔؟
کیا گلگت بلتستان کے عوام دانستہ یا غیر دانستہ طور پر استحصالی قوتوں کی آلہ کار بن گئی ہے ۔۔۔؟ یا قومی سوچ مفلوج کر کے دوسرے رخ پھیر دی گئی ہے۔۔۔۔؟ اگر واقعتا ایسا ہے تو یہ بہت خطرناک بات ہے ۔۔؟
گلگت بلتستان کے قومی سوچ و فکر کو کون تبدیل کرے گا۔۔۔؟ کس کو یہ کام کرنا ہوگا ۔
بدقسمتی سے جب ہم اپنی قوم کی طرف دیکھتے ہیں تو ہمارے فحافل میں اسلام آباد کے سیاست دانوں کے ذکر شروع ہو جاتے ہیں جو کہ شہباز شریف، زرداری ، عمران خان ، نواز شریف ،بلاول ،مریم ، ساجد نقوی، ناصر شیرازی،مولانا فضل الرحمن ، جماعت اسلامی ان کے بارے میں سوالات اور ان پر دلیلیں ۔۔۔۔۔
ہم کیا جواب دے سکتے ہیں ایک سرد آہ بھر کر یہی کہتے ہیں کہ جناب ہماری اپنی جان پر بنی ہے بالادست استحصالی قوت 77 سالوں سے ہماری قومی شناخت اور ہماری قومی دولت کو لوٹ رہی ہے اور حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لیے لیا ہوا قرضہ ہم پر بھاری ٹیکس کی صورت میں ڈالا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔کیا کبھی ہم نے اپنی قومی اجتماعیت کی جانب سوچا ۔۔۔ نہیں تو کیوں۔۔۔۔؟
ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کی جگہ نفرادیت نے لے لی ہے ہر کوئی اپنی ذات اور قبیلہ تک کے لیے سوچتا ہے اجتماعی سود و ضیاع سے بے خبر ۔۔ عوام دشمن استحصالی قوتیں چالاک اور زیرک ہے وہ ہوش عقل و دانش مندی سے منصوبہ بندی کر کے گزشتہ نصف صدی میں ہماری قومی اجتماعیت کو ختم کر کے انفرادیت کو جگہ دینے میں کامیاب ضرور ہوا ہے۔
بے روزگاری معاشی بدحالی ہی نے ہمارے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لئے سوچنے پر مجبور کردیا شہید حیدر شاہ رضوی ، صفدر علی،غازی انور، شہید عاشق، شہید زوبیر، انجینئر جمعہ گل ان کی قربانیاں کس کے لیے تھیں ان کی خواہش کیا تھی گلگت بلتستان من حیث القوم کس جانب جا رہے ہیں ۔ وقت ہے آج کہ ہم انفرادیت کے انداز فکر کو ترک کر کے اجتماعی قومی قوت کا راستہ ہموار کرے اور قوم کو اس کی منزل کی جانب لے کر چلنے کا آغاز کرے۔
تاریخ بہت ہی بے رحم ہے کسی کو معاف نہیں کرتی ۔۔۔؟ آج ہم جس انفرادیت کا شکار ہیں آنے والا کل کا مورخ مکمل سچائی کے ساتھ ہمارے کردار کو تاریخ کے اوراق میں درج کرے گا۔
گلگت بلتستان تاریخ کے اتنے بڑے بحران سے دو چار ہونے کے باوجود انفرادیت کی حالت میں ہے اجتماعیت سے دور ہے ایسے حالات میں ہمیں قومی خودارادیت بشمول حق حاکمیت کی بازیابی یا قومی محکومی کی زنجیریں کون توڑے گا یہی تو استحصالی قوت چاہتی ہے جو ہم کر رہے ہیں ہم شاید حقوق کی جنگ کو بھی آج تک طفلانہ انداز میں لڑنے کی کوشش کرتے آئے ہیں قوموں کی تاریخ میں غلامی یا محکومی کا دوراگر نصف صدی سے بڑھ جائیں تو وہ قوم دائمی طور پر ذہنی غلامی اور محکومی کو قبول کر لیتی ہے ۔
عقل و شعور کا تقاضا یہ ہے کہ ہمارے بزرگ اور نوجوان سیاست کار قومی رہنماؤ سنجیدگی سے سر جوڑ کر ماضی کی تلخیوں اور رنجشوں کو بھلا کر پس پشت ڈال کر قومی مسئلے کی جانب فکر مند ہوں ایک مکمل باضابطہ اتحاد کی شکل میں ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کو ساتھ لے کر قومی حق خود ارادیت بشمول حق حاکمیت کے حصول کے لیے ازسر نو جدوجہد کا آغاز کریں ورنہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ۔
ہم انفرادیت کے خول سے نکل کر اجتماعیت کے دور میں داخل ہوں ذاتی انا،ذاتی مفاد ، گروہی مسائل کو وقتی طور پر پس پشت ڈال کر قومی یک جہتی پیدا کر کے گلگت بلتستان کے عوام کو محکومی کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔

حمایتی پیغام
یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان: چلاس میں احتجاج اور ہڑتال: "حقوق دو، ڈیم بناؤ" کے مطالبے پر مکمل شٹر ڈاؤن

کشمیر کی آواز بنیں

دی آزادی ٹائمز جموں و کشمیر کا واحد آزاد خبررساں ادارہ ہے جو کسی بھی حکومت، سیاسی جماعت یا نجی ادارے کے دباؤ سے آزاد ہو کر وہ خبریں سامنے لاتا ہے جو واقعی اہم ہوتی ہیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ہمیں آزاد رکھنے اور انسانی حقوق، آزادی اور انصاف پر رپورٹنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

آزاد صحافت کو سپورٹ کریں

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

اپنی کہانی بھیجیں

اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

ابھی بھیجیں
ابراہیم نگری کی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی کال کی حمایت
ہمیں چین جانے دو” — چینی شہریوں کا احتجاج، گلگت کے تاجروں نے پاک چین بارڈر بند کر دیا
بابوسر حادثہ: لودھراں کے دو افراد کی میتیں روانہ، پانچ سالہ حادی اب بھی لاپتہ — سیاحتی خوشی لمحوں میں المیے میں بدل گئی
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان: جگلوٹ سکردو روڈ پر المناک حادثے کے بعد سیاحوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت
TAGGED:شبیر مایار
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article سردار عتیق احمد خان کی شملہ معاہدے کے خاتمے کی مکمل حمایت سردار عتیق احمد خان کی شملہ معاہدے کے خاتمے کی مکمل حمایت
Next Article پاکستان نے متنازعہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا پاکستان نے متنازعہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا

سوشل میڈیا پر فالو کریں

ہماری نیوز لیٹر کے لیے سبسکرائب کریں
دنیا بھر سے تازہ ترین ہفتہ وار خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا نیوز لیٹر سبسکرائب کریں۔

آپ کی رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنا ان باکس چیک کریں۔

چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
آزاد کشمیر
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
آزاد کشمیر
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
آزاد کشمیر
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
آزاد کشمیر

اسی بارے میں

گلگت: سکردو جانے والے گجرات کے 4 سیاح حادثے میں جاں بحق، سرکاری حکام نے تصدیق کر دی

گلگت: سکردو جانے والے گجرات کے 4 سیاح حادثے میں جاں بحق، سرکاری حکام نے تصدیق کر دی

By Azadi Times
10 months ago
گلگت بلتستان کا ایسا گاؤں جہاں آج تک کوئی گاڑی نہیں جا سکی،پاکستان کا منفرد اورگینک گاؤں (نانسوک/ ننسوک)

گلگت بلتستان کا ایسا گاؤں جہاں آج تک کوئی گاڑی نہیں جا سکی،پاکستان کا منفرد اورگینک گاؤں (نانسوک/ ننسوک)

By Azadi Times
11 months ago
چین میں گلگت بلتستان پر سرمایہ کاری کانفرنس: متنازعہ خطے میں معاشی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش

چین میں گلگت بلتستان پر سرمایہ کاری کانفرنس: متنازعہ خطے میں معاشی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش

By Azadi Times
11 months ago
گلگت بلتستان کے شیعہ عالم دین کا معدنیات کی غیر قانونی استحصال کے خلاف سخت پیغام

گلگت بلتستان کے شیعہ عالم دین کا معدنیات کی غیر قانونی استحصال کے خلاف سخت پیغام

By Azadi Times
11 months ago
بلوچستان میں یرغمال بنائے گئے جعفر ایکسپریس میں کشمیری اور گلگت بلتستانی فوجی شامل

بلوچستان میں یرغمال بنائے گئے جعفر ایکسپریس میں کشمیری اور گلگت بلتستانی فوجی شامل

By Azadi Times
1 year ago
Show More
about us

دی آزادی ٹائمز کشمیر سے شائع ہونے والا ایک آزاد، غیر جانب دار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نیوز پلیٹ فارم ہے، جو کشمیر، لداخ اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں کو بغیر کسی جانبداری کے آپ تک پہنچاتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
  • نماز کے اوقات
  • اسلامی کتب
  • آن لائن گیمز
  • آج کا زائچہ
  • اسلامی کیلنڈر
  • ناموں کی ڈائریکٹری
  • آج ڈالر کی قیمت
  • پوسٹل کوڈز

ہم سے جڑیں

© آزادی نیوز نیٹ ورک۔ دی آزادی ٹائمز۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?