باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Reading: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد میں طاقت کا مظاہرہ: چارٹر آف ڈیمانڈ میں توسیع، حکومت پر دباؤ میں اضافہ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
دی آزادی ٹائمزدی آزادی ٹائمز
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
  • صفحہ اول
  • جموں وکشمیر
  • گلگت بلتستان
  • عالمی خبریں
  • تجارت
  • صحت
  • کھیل
  • English
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
دی آزادی ٹائمز > Blog > آزاد کشمیر > جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد میں طاقت کا مظاہرہ: چارٹر آف ڈیمانڈ میں توسیع، حکومت پر دباؤ میں اضافہ
آزاد کشمیر

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد میں طاقت کا مظاہرہ: چارٹر آف ڈیمانڈ میں توسیع، حکومت پر دباؤ میں اضافہ

Azadi Times
Last updated: May 26, 2025 12:01 pm
Azadi Times
9 months ago
Share
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد میں طاقت کا مظاہرہ: چارٹر آف ڈیمانڈ میں توسیع، حکومت پر دباؤ میں اضافہ
شرکاء کی بڑی امید تھی کہ قیادت حتمی احتجاج یا لانگ مارچ کی کال دے گی، مگر قیادت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ حکومت کے ساتھ کیا گیا معاہدہ 8 دسمبر کو مکمل ہوگا، جس کے بعد اجلاس منعقد کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
SHARE

مظفرآباد – پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر میں عوامی حقوق تحریک جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنی جدوجہد کے دو سال مکمل ہونے پر مظفرآباد میں ایک بھرپور اجتماع کا انعقاد کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں شہدائے عوامی حقوق تحریک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی وعدہ خلافیوں پر سخت شکوہ کیا گیا اور ردعمل کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ میں توسیع کا اعلان کیا گیا۔

اجتماع میں ریاست بھر سے عوامی ایکشن کمیٹیوں، سیاسی کارکنوں اور تاجران کے قافلے شریک ہوئے۔ آٹھ گھنٹوں پر محیط اس جلسے سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 31 رکنی مرکزی رہنماؤں سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔

فیصلہ کن احتجاج کی توقعات اور قیادت کا مؤقف

شرکاء کی بڑی امید تھی کہ قیادت حتمی احتجاج یا لانگ مارچ کی کال دے گی، مگر قیادت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ حکومت کے ساتھ کیا گیا معاہدہ 8 دسمبر کو مکمل ہوگا، جس کے بعد اجلاس منعقد کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ بعض رہنماؤں نے ایک بار پھر اسمبلی کا گھیراؤ اور “قبضے” کا اشارہ بھی دیا۔

حمایتی پیغام

کشمیر کی آواز بنیں

دی آزادی ٹائمز جموں و کشمیر کا واحد آزاد خبررساں ادارہ ہے جو کسی بھی حکومت، سیاسی جماعت یا نجی ادارے کے دباؤ سے آزاد ہو کر وہ خبریں سامنے لاتا ہے جو واقعی اہم ہوتی ہیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی ہمیں آزاد رکھنے اور انسانی حقوق، آزادی اور انصاف پر رپورٹنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا 29 ستمبر سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

آزاد صحافت کو سپورٹ کریں

اعلامیہ کے نکات اور سیاسی مؤقف

جاری کردہ اعلامیہ میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر پرامن طور پر سیزفائر لائن توڑنے کا حق محفوظ رکھا گیا ہے۔

Read in English on The Azadi Times

اقوام متحدہ سے حق خودارادیت کا مطالبہ دہراتے ہوئے خطے کے دیگر ممالک کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں تاکہ خطہ ایٹمی جنگ سے بچایا جا سکے۔

اعلامیہ میں گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومت کو خبردار کیا گیا کہ 8 جون سے قبل تمام معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے، بصورت دیگر میرپور ڈویژن میں اجلاس بلا کر آئندہ اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

نیا 16 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ

تحریک نے حکومت کی وعدہ خلافیوں کے پیش نظر موجودہ 10 نکاتی چارٹر کے ساتھ ایک نیا 16 نکاتی چارٹر جاری کیا۔ اس میں درج ذیل مطالبات شامل ہیں:

  • مفت اور یکساں تعلیم و علاج کی فراہمی

  • بین الاقوامی ایئرپورٹ کا قیام

  • صاف پانی کی دستیابی

  • کرپشن، رشوت اور سفارشی کلچر کا خاتمہ

  • مہاجرین مقیم پاکستان کے نام پر اسمبلی میں مخصوص نشستوں اور کوٹے کا خاتمہ

تنقید، اندرونی اختلافات اور اسٹیج پر رسائی کے مسائل

اجتماع کے انعقاد پر جہاں عوام نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، وہیں تحریک کی قیادت کو اندرونی اختلافات اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کئی سرگرم رہنماؤں کو اسٹیج پر مدعو نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا۔ بعض تاجران اور سیاسی کارکنان نے بھی قیادت کے رویے پر شکوہ کیا۔ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں میں اسٹیج پر شرکت کے حوالے سے اختلافات کی اطلاعات بھی منظر عام پر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوہالہ بارڈر پر کشیدگی: آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

دو سالہ سفر اور موجودہ صورتحال

یہ تحریک ابتدا میں بجلی، آٹے کی سبسڈی اور اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے مطالبات پر شروع ہوئی تھی۔ مئی 2023 کے لانگ مارچ کے بعد کچھ مطالبات جزوی طور پر تسلیم کیے گئے، مگر ریاستی سطح پر کوئی پائیدار قدم نہ اٹھایا جا سکا۔

ریاستی گرڈ اسٹیشن کا قیام تاحال التوا کا شکار ہے، جب کہ بجلی کی سستی فراہمی کے لیے پاکستانی اداروں کو دی جانے والی سبسڈی بالواسطہ عوامی ٹیکسوں سے منہا کی جا رہی ہے۔ آٹے کی سبسڈی بھی حکومتی بجٹ سے ہی ایڈجسٹ کی گئی، جس سے دیگر فلاحی منصوبوں میں کٹوتی ہوئی۔

ریاستی اداروں کے کردار اور تحریک کی محدودیت

تحریک کو آہستہ آہستہ مقامی حکومت تک محدود کر دیا گیا ہے۔ “ایس او پیز” کے نام پر جاری ضابطہ اخلاق میں وفاقی اداروں پر تنقید کی ممانعت اور مظفرآباد کی مقامی قیادت کو واحد “غاصب” قرار دینا تحریک کی معنویت پر سوالیہ نشان ہے۔

حق حکمرانی اور حق ملکیت کی اصل جڑیں معاہدہ کراچی اور 1974 کے عبوری آئینی ایکٹ میں پوشیدہ ہیں، جس کے تحت مقامی حکومت کو صرف محدود اختیارات حاصل ہیں اور تمام کلیدی فیصلے حکومت پاکستان کے ماتحت ادارے کرتے ہیں۔

📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں

اپنی کہانی بھیجیں

اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

ابھی بھیجیں
اسلام آباد خودکش دھماکہ: کشمیر کی خاتون شہید
چڑہوئی: ایک ہی خاندان میں تیسرا المناک سانحہ، ورثاء اور عوام علاقہ کا احتجاج، مذاکرات کے بعد ایف آئی آر درج، ایک ملزمہ گرفتار
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر کے بیان پر سوشل میڈیا میں سوالات کی بھرمار
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی تنظیمِ نو، اسیرانِ آزادی اور مزاحمتی سیاست کا نیا مرحلہ
پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر ایک بار پھر بندش کے دہانے پر
TAGGED:جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹیچارٹر آف ڈیمانڈگلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article تتہ پانی: دولہا بارات سمیت احتجاج میں پھنس گیا، پونچھ انٹری پوائنٹ بند، عوام سراپا احتجاج تتہ پانی: دولہا بارات سمیت احتجاج میں پھنس گیا، پونچھ انٹری پوائنٹ بند، عوام سراپا احتجاج
Next Article راولا کوٹ: طالبعلم رہنما جاوید چوہان کی مبینہ طور پر اغوا اور تشدد کے بعد اسپتال منتقلی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر شدید ردعمل راولا کوٹ: طالبعلم رہنما جاوید چوہان کی مبینہ طور پر اغوا اور تشدد کے بعد اسپتال منتقلی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر شدید ردعمل

سوشل میڈیا پر فالو کریں

ہماری نیوز لیٹر کے لیے سبسکرائب کریں
دنیا بھر سے تازہ ترین ہفتہ وار خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا نیوز لیٹر سبسکرائب کریں۔

آپ کی رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنا ان باکس چیک کریں۔

خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
خالہ کے گھر جانے والی14 اور 11سالہ بہنوں کو لفظ کے بہانے اغواہ کر کے پوری رات جنسی زیادتی کرنے والا وحشی درندہ گرفتار
آزاد کشمیر
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
“37 ہزار تنخواہ کا وعدہ – کیا استحصالی نظام واقعی ٹوٹے گا؟”
آزاد کشمیر
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان: گوہرآباد ایم سی ایچ سینٹر میں لیڈی نرس کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کا المناک واقعہ
گلگت بلتستان
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
گھر سے بھاگ کر شادی کا ارادہ، لیکن انجام دردناک: چار لڑکوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
آزاد کشمیر

اسی بارے میں

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظفرآباد دفتر سے سامنے آنے والی تصویر نے نئی سیاسی بحث چھیڑ دی

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظفرآباد دفتر سے سامنے آنے والی تصویر نے نئی سیاسی بحث چھیڑ دی

By Azadi Times
2 months ago
بنجوسہ میں وزیر سیاحت فہیم ربانی کے قافلے سے جھڑپ، نوجوان زخمی، احتجاج میں سڑک بند

بنجوسہ میں وزیر سیاحت فہیم ربانی کے قافلے سے جھڑپ، نوجوان زخمی، احتجاج میں سڑک بند

By Azadi Times
5 months ago
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سی رہنما نے مبینہ بھارتی سائفر کو “منصوبہ بند ڈرامہ” قرار دے دیا، 29 ستمبر کی ہڑتال سے قبل ردِعمل

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سی رہنما نے مبینہ بھارتی سائفر کو “منصوبہ بند ڈرامہ” قرار دے دیا، 29 ستمبر کی ہڑتال سے قبل ردِعمل

By Azadi Times
5 months ago
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا 29 ستمبر سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا 29 ستمبر سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

By Azadi Times
6 months ago
آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف درخواست دائر

آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف درخواست دائر

By Azadi Times
6 months ago
Show More
about us

دی آزادی ٹائمز کشمیر سے شائع ہونے والا ایک آزاد، غیر جانب دار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نیوز پلیٹ فارم ہے، جو کشمیر، لداخ اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں کو بغیر کسی جانبداری کے آپ تک پہنچاتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
  • نماز کے اوقات
  • اسلامی کتب
  • آن لائن گیمز
  • آج کا زائچہ
  • اسلامی کیلنڈر
  • ناموں کی ڈائریکٹری
  • آج ڈالر کی قیمت
  • پوسٹل کوڈز

ہم سے جڑیں

© آزادی نیوز نیٹ ورک۔ دی آزادی ٹائمز۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجئے
  • اشتہار چلائیں
  • پرائیویسی پالیسی
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?