مظفرآباد (پاکستان زیرانتظام کشمیر) — ریسکیو 1122 کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے کرولی پل، جہلم ویلی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 58 سالہ خاتون نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق متوفیہ کی شناخت سرور جان زوجہ ستر دین، ساکنہ ریکنیاٹی کھن بانڈی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو نکالنے کے بعد مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
خاتون کے خودکشی کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آسکے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
علاقے میں اس دلخراش واقعے پر شدید رنج و غم کی فضا ہے جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ذہنی صحت اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں
اپنی کہانی بھیجیں
اپنی آواز دی آزادی ٹائمز کے ساتھ بلند کریں

