کشمیر دنیا بھر میں اپنی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور تاریخ کے حوالے سے مشہور ہے۔ اس خطے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو نہ صرف دلچسپ ہیں بلکہ ان سے کشمیر کی جغرافیائی، تاریخی اور سیاسی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے۔ یہاں ہم کشمیریات کے بارے میں کچھ اہم سوالات اور ان کے جوابات پیش کر رہے ہیں جو آپ کی معلومات میں اضافہ کریں گے اور یہ آرٹیکل قارئین کے لیے ایک قیمتی علمی خزانہ ثابت ہوگا۔
سوالات اور جوابات
آزاد کشمیر کا قومی جانور کون سا ہے؟
کشمیری بارہ سنگا۔
سید علی ہمدانی کب کشمیر تشریف لائے؟
تین بار: 774 ہجری، 781 ہجری، اور 785 ہجری میں۔
مغل کب تک کشمیر پر قابض رہے؟
1751ء تک۔
ریاست جموں و کشمیر کا کون سا درہ لداخ کو تبت سے ملاتا ہے؟
درہ قراقرم۔
1974 کے ایکٹ میں ترمیم کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد کتنی ہو گی؟
53۔
مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کب سے نافذ ہے؟
پانچ اگست 2019 کے بعد۔
ریاست جموں و کشمیر کی سب سے بڑی جھیل کون سی ہے؟
جھیل وولر۔
دریائے سندھ کے بعد جموں و کشمیر کا دوسرا بڑا دریا کون سا ہے؟
دریائے چناب۔
سری نگر شہر کے درمیان سے کون سا دریا بہتا ہے؟
دریائے جہلم۔
وادی بھدراوہ (چھوٹا کشمیر) کس ضلع میں واقع ہے؟
ضلع ڈوڈہ۔
درہ بانہال مقبوضہ کشمیر کے کس ضلع میں واقع ہے؟
ضلع رام بن۔
مقبوضہ کشمیر کی واحد خاتون وزیر اعلیٰ کون تھیں؟
محبوبہ مفتی۔
خورشید حسن خورشید کتنی بار آزاد کشمیر کے صدر رہے؟
ایک بار۔
کون سے کشمیری لیڈر قائد اعظم کے سیکرٹری رہے اور کب؟
خورشید حسن خورشید۔
کون سا درہ ریاست جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملاتا ہے؟
درہ شونٹھر۔
گلگت بلتستان میں پہلا وزیر اعلیٰ کب بنا؟
دسمبر 2009ء، سید مہدی شاہ۔
گلگت بلتستان کا سب سے بڑا ضلع کون سا ہے؟
ضلع گلگت۔
مقبوضہ کشمیر کا گرم ترین مقام کون سا ہے؟
جموں۔
منگلا ڈیم کس تحصیل میں واقع ہے؟
تحصیل میرپور۔
آزاد کشمیر کا قومی درخت کون سا ہے؟
چنار۔
یہ
📢 ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں تازہ ترین خبریں اور اپڈیٹس کے لیے: یہاں کلک کریں